لکھنو،8؍دسمبر(آئی این ایس انڈیا) پورے ملک کے کسانوں نے آج زرعی قانون کے خلاف بھارت بند کیا ہے۔ سیاسی جماعتوں نے بھی اس بندکے لیے مرکزی حکومت پر حملہ کیا ہے۔
سابق ریاستی وزیراعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادونے کہا ہے کہ زمین کی خاطر،ہم سرزمین پر جائیں گے۔منگل کے روزسماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے زرعی قانون کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھارت بند کے دوران بی جے پی حکومت پرطنزکیاہے۔
انھوں نے اسے ارب پتیوں کی حلیف بتایاہے۔اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادونے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا ہے کہ ہم اپنی سرزمین کی خاطر مٹی میں جائیں گے۔کیا وہ ہمارے ساتھ ایسامعاملہ کریں گے؟اس سے قبل پیر کوقنوج میں کسان یاترا سے پہلے، لکھنؤ پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں انہیں گرفتار کیا تھا۔ لکھنؤ میں اس کے خلاف وبائی ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ بھی درج کیاگیاہے۔